ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں این سی بی نے منشیات کے ایک اور ریکٹ کا کیا پردہ فاش، گینگسٹر گرفتار

ممبئی میں این سی بی نے منشیات کے ایک اور ریکٹ کا کیا پردہ فاش، گینگسٹر گرفتار

Fri, 06 Nov 2020 11:22:06    S.O. News Service

ممبئی،6؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی میں منشیات کی فراہمی کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی کارروائی مسلسل جاری ہے- تفتیشی ایجنسی نے یہاں ایک اور منشیات کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے-

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں تفتیشی ایجنسی نے منشیات کے سلسلے میں تفتیش شروع کی تھی اور اب اس کا دائرہ کافی بڑھ گیا ہے-این سی بی نے ممبئی کے نواح میں واقع اندھیری جوہو علاقے میں منشیات کی سپلائی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے- اندھیری جوہو گروہ کا سرغنہ عبدالوحید ہے- جسے تفتیشی ایجنسی نے پکڑ لیا ہے- این سی بی کے مطابق وہ اپنے آپ کو ڈان بتاتا ہے اور اسی وجہ سے اس نے اپنا نام تبدیل کرکے سلطان مرزا کردیا- حاجی مستان پر بننے والی اس فلم میں سلطان مرزا کا کردار اداکار اجے دیوگن نے ادا کیا تھا- این سی بی نے واحد کی کار بھی قبضے میں لے لی ہے- کار میں ایم ڈی، منشیات کے ساتھ 32 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں -

این سی بی پہلے ہی بالی ووڈ ڈرگس کنکشن کے معاملے میں کئی مشہور شخصیات سے تفتیش کر چکی ہے- انہوں نے منشیات کے سلسلے میں دپیکا پڈوکون، راکول پریت سمیت متعدد اداکاراؤں سے بھی تفتیش کی ہے- دپیکا کے ٹیلنٹ منیجر کرشمہ پرکاش پربھی تفتیشی ایجنسی کی گرفت سخت ہوتی نظر آرہی ہے- نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک بار پھر دکتج پرساد کو گرفتار کرلیا ہے- اس کے ساتھ ایک اور شخص ایجی سالوس کوپکڑا گیا ہے- این سی بی ذرائع کے مطابق ان دونوں کو نائیجیریا کے منشیات سنڈیکیٹ سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے- ملزموں سے تفتیش کے دوران دونوں کا نام سامنے آیا تھا- پہلے ہی منشیات کے معاملے میں پرساد کو گرفتار کیا گیا تھا- پرساد کرن جوہر کی تھیٹرک کمپنی میں ایگزی کیٹیو پروڈیوسر رہ چکے ہیں - ایجی سالوس اداکار ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا کا بھائی ہے-


Share: